مفتی غلام یزدانی اور مولانا محمدتصدق ندوی کو پیش کی گئی تہنیت
بیدر: 27/مارچ (اے ایس ایم) جناب الحاج مفتی غلام یزدانی اشاعتی کوصدراورمولانامحمدتصدق ندوی کومعتمد عمومی جمیعت علماء ہند شاخ ضلع بیدرکودوبارہ بنائے جانے کے بعد چٹگو پہ پہلی مر تبہ آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر جناب محمداسلم سیٹھ سودا گر پروپئر ٹر آعظم سو یٹ ہاوس معتمد جامعہ نورالا سلام چٹگو پہ نے مفتی غلام یزدانی اشاعتی،مولانامحمدتصدق ندوی ودیگر عہدیدارن کی شال و گلپو شی کرتے ہوئے زبردست تہنیت پیش کیا۔ انہوں اس اُمید کا اظہار کیا ہیکہ قوم و ملت کی ہمیشہ کی طرح خدما ت انجا م دیتے رہیں گے۔اس مو قع پر اہلیان چٹگو پہ کی بڑ ی تعداد موجود تھی۔