جنرل

‘یو پی ہوتا تو گھر میں آگ لگوا دیتا’، ہتھکڑی لگانے والے پولیس کو وکاس دوبے نے دی تھی دھمکی

مدھیہ پردیش واقع اجین کے مہاکال تھانہ میں کام کرنے والے کانسٹیبل وجے راٹھور نے وکاس دوبے کے تعلق سے ایک اہم انکشاف کیا ہے۔ اس نے کہا کہ ”جب ہم وکاس دوبے کو تھانے لائے تھے تو وہ بہت غصہ میں تھا۔ اس نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ’میں اتر پردیش میں ہوتا تو تمھارے گھروں میں آگ لگوا دیتا۔ تمھارے ہاتھ-پیر کٹوا دیتا۔ تمھیں برباد کر دیتا۔‘ میں نے اسے ہتھکڑی لگائی تھی اس لیے مجھ سے زیادہ ناراض تھا۔“

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!