ضلع بیدر سے

حضرت سید شاہ داؤد رحمتہ اللہ علیہ کا 529واں سالانہ عرس شریف

بیدر: 27/مارچ (اے ایس ایم) درگاہ حضرت سید شاہ داؤد ؒ کا 529واں سالانہ دو روزہ عرس شریف نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا۔تفصیلات کے بموجب حسب عمل روایت قدیم جلوس صندل مورخہ 28/مارچ م 14/شعبان المعظم بروز اتوار بعد ادائیگی نماز عصر قیام گاہ سجادہ نشین کا را منگی شریف تعلقہ نارائن کھیڑ سے برآمد ہوکر آبادی میں گشت کرتا ہوا درگاہ حضرت ممدوح ؒ پہونچے گا۔سید ظہور قادری، سید منظور قادری جلوس صندل کا عقیدت مندان کے ساتھ استقبال کرینگے۔بعد ادائیگی نماز عشاء جناب سید بشیر قادری سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت ممدوح ؒ و سید ضیاء قادری جا نشین سجادہ نشین صندل مالی کی جملہ خصوصی رسومات علماء،مشائخ، عقیدتمندان کی موجودگی میں انجام دینگے۔ سلام و نیاز،فاتحہ وتقسیم تبرکات بدست سجادہ نشین ہونگے۔ 29/مارچ بروز پیر صبح 9:30بجے فاتحہ خوانی، پیشکشی چادر گُل و دعائے سلامتی ہوگی۔محبان اولیا ء کرام سے شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!