مولانا شاہ الحمید باقوی کے انتقال پر بیدر میں تعزیت کا اظہار
بیدر: 27/مارچ (اے ایس ایم) جناب حافظ سید عمر ہاشمی بانی ناظم جامعہ ہاشمیہ دولہن دروازہ روڈ بیدر نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں مولانا شاہ الحمید باقوی ثقافی ملیباری ڈائریکٹر اسلامی تعلیمی بورڈ شانتھا پورم کیرلاکے انتقال پُرملال پر اپنے گہرے رنج و غم اورصدمہ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ موصوف نے اپنی تمام زندگی اہل سنت الجماعت واولیاء اللہ کی تعلیمات خصوصاً اسلامک ایجوکیشن بورڈ آف انڈیا کا نصاب تعلیم کی تعلیمات کی اساعت و تبلیغ کی غرض سے دنیا کے ہر خطہ کا سفر کیا۔تعلیمات کو عام کرنے کی بنیاد ڈالی۔آج جنوبی ہند ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں کہیں بھی محبان اولیاء رہتے ہیں ان سے ملاقات کریں تو کہتے ہیں ہمارے یہاں بھی شاہ الحمید اُستاد آئے تھے۔
جناب حافظ سید عمر ہاشمی نے بتایا حضرت ہمیشہ فون پر جامعہ ہاشمیہ کی ترقی و ترویج کے لئے مفید مشورے اور جامعہ کی فلاح و بہبودی کے لئے فکر مند رہتے۔انہوں نے اللہ ربالعزت سے دعا کی ہے کہ حضرت کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا ء فرمائے۔ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ حضرت کے انتقال کی اطلاع جیسے ہی بیدر میں عام ہوئی نماز جمعہ کے موقع پر مختلف مساجد میں، مدرسہ معھد انوارالقرآن، جامعہ ہاشمیہ میں قرآن خوانی اور دعائیہ اجتماعات کا انعاد عمل میں آیا۔
مولانا مفتی سید سراج الدین نظامی، مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی، مولانا مفتی محمد خواجہ معین الدین نظامی، مولانا محمد جاوید احمد نظامی نے دعائے مغفرت فرمائی۔ جناب سید طلحہٰ ہاشمی ایڈوکیٹ،سید سرفراز ہاشمی ایڈوکیٹ اور محمد عرفان پٹھان نے بلند ی درجات کے لئے دعاء فرمائی ہے۔