ضلع بیدر سے

جمعیت علماء ہند، ہمناآباد کی تشکیل جدید، حافظ شیخ محبوب اشاعتی صدر منتخب


ہمناآباد: 27/مارچ (ایس آر) ہمناآباد میں مسجد شیخ مہتاب میں بیدر ضلع جمعیت علماء ہند کے صدر مفتی غلام یزادنی کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا،اس اجلاس میں بیدر ضلع کے جمعیت کے دیگر ذمہ داروں میں مولانامحمد تصدوق ندوی،حافظ محمد عمر قریشی،مولانا محمد فرید حُسامی،حافظ محمد کاظم،حافظ محمد ادریس اشاعتی نے شرکت کی۔اس اجلاس میں اگلے تین سالوں کے لئیے جمعیت کے ذمہ داران کا انتخاب عمل میں لایا گیا سبھی شرکاء کی متفقہ رائے سے حافظ شیخ محبوب اشاعتی امام وخطیب جامع مسجد کو ہمناآباد تعلقہ کے جمعیت کا صدر منتخب کیا گیا۔

نائب صدور مفتی محمد سُہیل عاطف قاسمیؔ،مفتی محمد تنویر علی قاسمی کو بنایاگیا۔جنر ل سیکریٹری مولانا سید مصباح الدین حُسامی اور سیکریٹری حافظ محمد نصیر اشاعتی،حافظ محمد مجیب،کو بنایا گیا اور خازن مولانا عبدالرقیب قاسمیؔ کو بنا یا گیا،دیگر آراکین میں مولانا محمد صلاح الدین حقانی،مولانا وسیم باندوی، مولانا فُضیل،حافظ محمد انس،حافظ محمد جمال،مفتی محمد توصیف خان قاسمیؔ،حافظ محمد ناصر،مولانا محمد اسحاق،مولانا محمد خرم حقانی،حافظ محمد مصطفی،حافظ محمد خواجہ،حافظ سید عرفان اُللہ،حافظ محمد الطاف،مولانا محمد امجد،حافظ محمد صلاح الدین،مولانا محمد عمران اشاعتی،محمد خلیل پٹیل ایڈوکیٹ کو منتخب کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!