ضلع بیدر سے

بیدر میں 27/مارچ کو سولیڈارٹی یوتھ موومنٹ کرناٹک کا تعارفی پروگرام، شرکت کی اپیل

بیدر: 26/مارچ (پی آر) سولیڈارٹی یوتھ موومنٹ کرناٹک، بیدر شاخ کے کوآرڈینیٹر خضر انتصار کے مطابق 27/مارچ دوپہر 2 بجے شادی محل نورخان تعلیم، بیدر میں “ملک کی ترقی میں نوجوانوں کا رول” مرکزی موضوع پر ایک تعارفی پروگرام منعقد ہوگا۔

سولیڈارٹی یوتھ موومنٹ کرناٹک، کی بیدر شاخ کے زیر اہتمام ہونے والے اس خصوصی پروگرام میں لبید شافعی ریاستی صدر سولیڈارٹی یوتھ موومنٹ کرناٹک مہمانِ خصوصی رہیں گے، جبکہ الطاف امجد ممبر اسٹیٹ ورکنگ کمیٹی سولیڈارٹی یوتھ موومنٹ کرناٹک بحیثیت مہمان شرکت فرمائیں کریں گے۔

پروگرام سے قبل تمام شرکاء کے لیے ظہرانے کا اہتمام رہے گا، تفصیلات کے لئے کوآرڈینیٹر خضر انتصار کوآرڈینیٹر بیدر شاخ سے 9886567204 پررابطہ کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر یوتھ موومنٹ کے ذمہ داران نے نوجوانوں (جن کی عمر 40 سال سے کم ہو) سے اپیل کی ہے کہ اس پروگرام میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوکر پروگرام کو کامیاب بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!