بسواکلیان میں سابق چیف منسٹر کرناٹک کمارا سوامی نے کہا، ‘BJP اقتدار میں سوائے فرقہ پرستی اور نفرت کے کچھ نہیں کیا’
ریاست میں عوام غیر سکونی زندگی گزار نے پر مجبور ہیں: کمارا سوامی
بسواکلیان: 25/مارچ (کے ایس) سابق چیف منسٹر کرناٹک کمارا سوامی نے یہاں بسواکلیان میں آج ایک انتخابی جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جنتادل سیکولر نے اپنے دور اقتدار میں پسماندہ طبقات میں اچھے اسکیم متعارف کرائے۔اور بہت سے اسکیمات، ہاوٴزنگ سسٹم وغیرہ کی سہولت عوام کو پہنچائی گئی۔ بی جے پی دور اقتدار میں سوائے فرقہ پرستی اور نفرت کے کچھ نہیں کیا، اب مز ید بی جے پی کی حکومت کو پروان چڑھنے نہیں دیناہے اور بی جے پی دورحکومت ختم ہو کر رہے گی۔ جنتادل آنے والے انتخابات میں دوبارہ قابض ہوگی اور عوام کو اچھے اسکیمات سے متعارف کروائے گی اوراقلیتوں کے حقوق بحال کیا جائیگاجو بی جے پی نے بند کئے ہیں۔ دوسرے بے جا قوانین کو زبردستی منظور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
سابق جیف منسٹر کمارا سوامی نے اکّا مہا دیوی کالج گرونڈ میں ضمنی انتخابی جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے (جنتادل ایس کے) دور اقتدار میں عوام خوش تھے لیکن مو جودہ حکومات کی غلط پا لیسوں کی وجہ سے ریاست میں عوام غیر سکون زندگی گزار نے پر مجبور ہیں۔
اس مو قع پر بسواکلیان کے ممتاز قائدین موجود تھے جن میں قابل ذکر اسد صاحب،شبر پاشاہ مجاور صدر جنتادل، امیدوار جنتادل ایس یسرب علی قادری اور ہزاروں کی تعداد میں عوام موجود تھی۔ مزید انہوں نے ضمنی انتخابات میں جنتادل کو بھاری اکثر یت سے کامیاب ہونے کا اشارہ دیا۔ اور عوام سے خوا ہش کی کہ جنتادل کے اسکیمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔