ہمناآباد آربیٹ ادرے کی جانب سے کرسمس اور سالِ نو کی تقاریب کا آغاز
ہمناآباد:21/ڈسمبر(ایس آر) ہمناآباد کے آربیٹ ادارے کی جانب سے کرسمس اور سال نو کی تقاریب کا آغاز کیا گیا اس افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے فادر رابرٹ مائیکل،ڈاکٹر آشوک میلارے تعلقہ ہیلتھ آفیسر،شمبھو لنگ دیسا ئی چیف آفیسر ہمناآباد بلدیہ، سنجے لڈا پوسٹ ماسٹر ہمناآباد، کویتا ہوشیاری بیدر، شیخ ذاکر حُسین صدر مدرس شادان پبلک اسکول نے شرکت کی۔
آربیٹ ادارے کے ذمہ دار فادر انیل کرستاعیسائیوں کی مقدس کتاب بائبل پڑھتے ہوئے اس تقریب کا آغاز کیا اور تمام معزز مہمانوں کی شالپوشی وگُلپوشی فرماتے ہوئے انکا خیر مقدم کیا۔ شیخ ذاکر حُسین نے اپنے خطاب میں کہا کےعیسی علیہ السلام اس دنیا میں ایک خدا کے پیغام کو عام کیا انہوں نے امن کا درس دیا۔
عیسی علیہ السلام کی پیدائیش کا ذکر قرآن شریف میں ایک مکمل سورہ جسکا نام سورۃ مریم ہے اس میں انکی تمام تفصیلات آئی ہیں قرآن شریف میں عیسائیوں کو اہل کتاب کہہ کر مخاطب کیا گیا ہے۔فادر رابرٹ مائیکل نے بھی اس تقریب سے خطاب کیا اور سبھی حاضرین کو کرسمس اور سال نو کی پیشگی مبارک باد پیش کی۔