دہلی میں BJP، گورنر کے ذریعے حکومت چلانا چاہتی ہے، پھر منتخب حکومت کی ضرورت ہی کیا ہے؟: کھرگے
نئی دہلی: دہلی میں ایل جی کے اختیارات میں اضافہ والے ’این سی ٹی بل‘ کو راجیہ سبھا سے گزشتہ روز منظوری فراہم ہونے کے بعد عام آدمی پارٹی کے ساتھ کانگریس نے بھی سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے نے کہا، ’’بی جے پی ایل جی کے ذریعے حکومت چلانا چاہتی ہے، پھر منتخب حکومت کی ضرورت ہی کیا ہے؟ ہم نے ان پر بل کو سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجنے کا بہت دباؤ ڈالا مگر وہ راضی نہیں ہوئے، لہذا حزب اختلاف کے ارکان ایوان سے واک آؤٹ کر کے باہر آ گئے۔‘‘