مسلح افواج کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے اہل اورتیار ہے: راجناتھ سنگھ
نئی دہلی: 14 جنوری- وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج ملک کے باشندوں کو اس بات کا یقین د لایا کہ مسلح افواج پوری طرح مستعد ہے اور وہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے اہل ہے ۔ مسٹر سنگھ نے آج جے پور میں یوم ا فواج کے قبل سابق فوجیوں سے خطاب کرنے کے بعد سلسلہ وار ٹوٹ میں کہا کہ ملک کے محافظ رہے جانبازوں سے مل کر اچھا لگا ۔
انہوں نے کہا’’ ہماری مسلح افواج ناقابل تسخیر ہے ۔ جس کی وجہ سے ملک کا ہر شہری محفوظ اور پر اعتماد ہوکر فخر کے ساتھ دنیا کے سامنے کھڑا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ تینوں فوجوں کے درمیان تال میل بڑھانے کے لئے حکومت نے حالیہ چیف آف ڈیفنس سٹاف کا عہدہ وجود میں لایا ہے ۔ساتھ فوجی اصلاحات محکمہ بھی بنایا گیا ہے ۔