بیدر: حکیم ڈاکٹرعبدالقدیر کا انتقال پُر ملال
بیدر: 24/مارچ ( اے ایس ایم) یہ خبر انتہائی رنج و غم کے ساتھ پڑھی جائیگی کہ بیدرکے ممتاز حکیم جناب ڈاکٹرمحمد عبدالقدیرمنیب ڈانگے والے ساکن محلہ علی باغ بیدر کا آج صبح مختصر سی علالت کے باعث انتقال پُر ملال ہو گیا۔ان کی نماز جنازہ آج بعدنما ز عشاء مسجد عثمانیہ قدوائی روڈ بیدر میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان درگاہ حضرت بدرالدین دارین ؒ بدرالدین کالونی بیدر میں عمل میں آئی۔مرحوم انتہائی سادہ طبیت کے حامل تھے۔پانچوں وقتوں کی نمازوں کی پابندی کرتے،ادویات خود خریدتے اور تیار بھی کرتے، اور مریضوں سے نرم انداز سے گفتگو کرتے ہوئے علاج کرتے تھے۔ مریضوں کی نفس دیکھنے والے حکیم تھے۔ اور علاج کی اُجرت نہیں کے برابر لیتے۔بیدر ایک غریبوں کے حکیم ڈاکٹر سے محروم ہو گیا۔
شیخ محمد عبدالغنی پیش امام مسجد عثمانیہ، حکیم شیخ محمد فصیح اللہ صدیقی، حکیم محمد مجیب الدین لقمان دوا ساز،محمد عرفان پٹھان اور دیگر حکیموں، مریضوں نے ڈاکٹرمحمد عبدالقدیر منیب کے انتقال پُر ملال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اللہ رب العزت سے دعاء کی ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔