ضلع بیدر سے

مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے سے خوداعتمادی کا رحجان بڑھتا ہے: محمد عرفان پٹھان

بیدر: 23/مارچ(اے ایس ایم) جناب محمد عرفان پٹھان سیکریٹری نظامیہ ایجو کیشن سوسائٹی بیدرنے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ اُردو زبان ہمارے ملک ہندوستان اور تمام دنیا کے ممالک میں بولی،پڑھی،لکھی،سمجھی جانے والی زبان کہلاتی ہے اور بلا تفریق اس زبان کا دل دادا ہے اور چاہنے والا ہے سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہماری مادری زبان ہے۔مادری زبان یعنی ماں کی زبان جو بچہ ماں کی گود میں پرورش پاتے ہوئے بولنا سیکھتا ہے۔آج کل اولیاء طلباء و طالبات میں ایک بھرم اور رجحان دماغ میں امنڈ آیا ہے کہ بچہ مادری زبان چھوڑ کر انگریزی زبان میں تعلیم حاصل کریں یا پڑھائے جاتی ہے تو بہت قابل بن جاتا ہے۔ لیکن اس کے بر عکس ہم دیکھیں یا غور کریں تو معلوم ہوگا کہ جو طلباء و طالبات مادری زبان اُردو پر عبور حاصل کرتے ہوئے ہر زبان پر عبور حاصل کیا ہے اور ترقیاں کی ہیں. مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے سے خوداعتمادی کا رحجان بڑھتا ہے

انہوں نے مزید بتایا کہ ایسے کئی طلباء و طالبات ہیں جو آج بھی مادری زبان کے ذریعہ تعلیم حاصل کرتے ہوئے ڈاکٹر انجینئر، وکیل اور اعلیٰ تعلیم کو پہنچ کر جو مقام حاصل کئے ہیں وہ ایک مثال ہے اور یہی نہیں اُردو زبان سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اعلیٰ سے اعلیٰ تر عہدوں پر فائز ہیں۔آج اُردو زبان کے ذریعہ تعلیم حاصل کرتے ہوئے اُردو زبان کو زندہ و جاوید کیا ہے اور ڈاکٹر، انجینئر،وکیل اور اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں۔اولیاء طلباء و طالبات کو چاہئیے کہ اپنے بچوں اورتمام محلہ اور تمام شہر کے بچوں کو اپنی مادری زبان اُردو اسکولوں میں داخلہ دلواکر بچوں کی صحیح تعلیم و تربیت سے سنواریں اور عمدہ اخلاق کا حامل بنایں اور بچوں کو ذریعہ مادری زبان یعنی اُردو زبان کی تعلیمات سے روشناس کراتے ہوئے اُنہیں کامیابیوں کی راہ پر گامزن فرمائیں۔”اُردو ہے جس کا نام ہمیں جانتے ہیں داغ: سارے جہاں میں دھوم ہماری زبان کی ہے“۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!