تلنگانہریاستوں سے

تلنگانہ میں SIO ”مسلم ہیں تو دعوت دیں“ موضوع پر 15 روزہ مہم منائے گی، ہر فرد سے عملی تعاون کی اپیل

حیدر آباد: 23/مارچ (پی آر) قرآنِ مجید میں امت مسلمہ کو ایک داعی گروہ کی حیثیت سے متعارف کروایا گیا ہے جس کا کام اسلام کی روشن تعلیمات سے انسانیت کو آگاہ کرنا ہے۔تبلیغ دین، دعوتِ دین اور شہادتِ حق کی اصطلاحات کے ذریعہ اللہ نے مسلمانوں کے مقصدِ وجود کو واضح کردیا ہے۔ نبی کریمؐ کی ساری زندگی اسی دعوتی جدوجہد میں مصروف رہی ہے۔ اسلام کی روشن تعلیمات کے ذریعہ ہی سماج میں موجود اخلاقی برائیوں اور نفرت کا خاتمہ ممکن ہے۔ لیکن آج ہم دیکھتے ہیں کہ امتِ مسلمہ اس اہم دعوتی فریضہ کو ادا کرنے میں کوتاہی برت رہی ہے، اور اپنے کردار سے اسلام کی غلط تصویر برادرانِ وطن کے سامنے پیش کررہی ہے جس کا نتیجہ ہے کہ غیر مسلموں میں اسلام کو لیکر مختلف غلط فہمیاں پیدا ہورہی ہے اور اس کو مزید بڑھاوا شر پسند تنظیموں کے ذریعہ دیا جارہا ہے۔ یہ باتیں ایس آئی او کے ذمہ داران نے آج شہر حیدرآباد میں منعقد علمائے کرام کے ساتھ ایک گول میز میٹنگ اور پریس کانفرنس میں کی گئیں۔

اس موقعہ پر بتایا گیا کہ سوشل کے میڈیا پر جھوٹی خبروں کے ذریعہ ان غلط فہمیوں میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے جس کی تازہ مثال کرونا وائرس پھیلانے کے نام پر تبلیغی جماعت کو نشانہ بنانا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہیکہ امت مسلمہ اپنے اصل کام کی طرف لوٹ آئے اور اپنے کردار اور قول سے غیر مسلم بھائیوں تک اسلام کی روشن تعلیمات پہنچائیں۔ اسی مقصد کے تحت اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) حلقہ تلنگانہ ایک اہم 15 روزہ مہم ”مسلم ہیں تو دعوت دیں“ کے عنوان سے منارہی ہے، اس مہم کے ذریعہ مسلمانوں کے اندر دعوتی جذبہ کو فروغ دیا جائے گا کہ ہر مسلمان اپنے طور پر برادرانِ وطن تک اسلام کی دعوت کو پہنچائیں۔

اس مہم کے ذریعہ ایس آئی او ریاست بھر میں مختلف پروگرامز کے ذریعہ یہ شعور بیداری کام کرے گی۔ اسی سلسلہ کی کڑی کے طور آج ایس آئی اوشہر حیدر آبادنے اس مہم کے آغاز کے لئے پریس میٹ منعقد کی تاکہ میڈیا کے ذریعہ اس مہم کا تعارف وسیع پیمانے پر عام ہوسکے۔ اس مہم کے دوران ایس آئی او ”مسلم ہیں تو دعوت دیں“ کے عنوان کے تحت مختلف مساجد میں خطباتِ جمعہ کا اہتمام کرے گی، تمام دینی جماعتوں اور علماء اکرام سے ملاقاتیں کرتے ہوئے اس موضوع پر تقاریرکرنے اور عوام کو اس دعوتی کام کی طرف متوجہ کرانے کی اپیل کی جائے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ عام مسلم نوجوانوں کے لئے دعوتی ورکشاپس منعقد کئے جائیں گے جس میں انہیں کام کے لئے ابھارا جائے گا اور اپنی زندگیوں کو دعوتی زندگی میں ڈھالنے کی ترغیب دی جائے گی، سوشل میڈیا پر مختصر ویڈیوز کی شکل میں وسیع پیمانے پر شعور بیداری کررائی جائے گی، مختلف ثقافی ذرائعے کے استعمال سے بھی یہ کام کیس جائے گا۔ یہ مہم ریاست میں پرُ امن فضا کو برقرار رکھنے اور اخلاقی برائیوں کے خاتمہ کے سلسلہ میں اہم رول ادا کرےگی۔

حیدرآباد میں منعقد علمائے کرام کے ساتھ ایک گول میز میٹنگ میں مولانا حسام الدین جعفر پاشاہ امیر ملت اسلامیہ TS & AP، مولانا سید تقی رضا عابدی صدر تنظیم جعفری، ڈاکٹر۔ سراج الرحمن فاروقی خطیب جامعہ مسجد پائگاہ، ڈاکٹر حیدر حسین آغا، صدر آل انڈیا شیعہ مجلس علمائے زاکرین، مولانا سید شاہ فضل اللہ موسوی قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت سید شاہ موسٰی قادری، مفتی زبیر سکریٹری جمعیت العلماء ٹی ایس اور اے پی، ڈاکٹر سید آصف عمری صدر جمعیت اہلحدیث تلنگانہ، ضیاالدین نیئر سکریٹری تمیر ملت، مفتی خلیل احمد ندوی نظامی چیئرمین صمدانی تعلیمی ادارے، مفتی معراج الدین ابرار ناظم مدرسہ انوار الھدی حیدرآباد شریک رہے، جبکہ اس سیشن کی صدارت حامد محمد خان سرپرست حلقہ ایس آئی او تلنگانہ اور ڈاکٹر طلحہ فیاض الدین صدر حلقہ ایس آئی او تلنگانہ نے کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!