دہلی: دو گروپوں کے درمیان پتھراؤ، پولیس نے کیاآنسو گیس کااستعمال
دہلی کے موج پور میں دو گروپوں میں پتھراؤ، پولیس نے چھوڑے آنسو گیس کے گولے، بھارت بند کے دوران سی اے اے حامیوں کا ہنگامہ، پتھربازی کے بعد حالات کشیدہ
دہلی میں سی اے اے مخالف مظاہرے کے دوران موج پور میں حالات اس وقت کشیدہ ہو گئے جب سی اے اے کے حامی لوگ بھی سڑک پر اتر آئے۔ دراصل یہاں پر بی جے پی لیڈر کپل مشرا نے سی اے اے کی حمایت میں سڑکوں پر اترنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ دہلی میں ایک اور شاہین باغ نہیں بننے دیں گے۔
موج پور میں اس وقت حالات کشیدہ ہیں۔ جے شری رام کے نعرے لگانے والے مظاہرین نے ایک ٹی وی چینل کے صحافی پر بھی حملہ کر دیا۔ پولیس اس صورت حال کو سنبھالنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔
دلت نوجوان سے مار پیٹ کے دو ملزم گرفتار
جیسلمیر: راجستھان کے فتح گڑھ سب ڈویژن کے سانگڈ تھانہ علاقہ کے راما گاؤں میں پولیس نے تین دلت نوجوانوں کے ساتھ ہجوم کی مار پیٹ کرنے کا ویڈیو وائرل ہونے پر آج دو ملزموں کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کرن کنگ نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے ملزمین کی شناخت بھوانی دان اور گھیور دان کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں 9 دیگر نوجوانوں کو نامزد کیا ہے جن کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ملزمین کو سرگرمی سے تلاش کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 15 فروری کو تین نوجوانوں کو گدھے چرانے کے شبے میں بھیڑ نے مار پیٹ کرکے سانگڈ پولیس کے سپرد کردیا۔ پولیس نے تینوں نوجوانوں کو دفعہ 151 کی کارروائی کرکے ضمانت پر چھوڑ دیا۔ لیکن اس کے بعد سنیچر کو ان نوجوانوں کے ساتھ مار پیٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ اس کے بعد اعلی افسران کے دباؤ کے بعد پولیس نے ان نوجوانوں سے معاملہ درج کرواکر دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔