جرائم و حادثات

سہارنپور: عصمت دری و تبدیلی مذہب کی کوشش کے الزام میں 4 افراد گرفتار

سہارنپور: اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں خاتون کے ساتھ عصمت دری کے بعد جبرا تبدیلی مذہب کے الزام میں پولیس نے آج چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق دیہات کوتوالی علاقے کے شیکھپورا قدیم علاقے میں ایک دلت خاتون کو کچھ افراد نے اپنی سازش کا حصہ بنایا اور اس کے ساتھ عصمت دری کے بعد تبدیلی مذہب کی کوشش کی۔ متاثرہ کی جانب سے پولیس کو دی گئی تحریر کے بعد آج اسی گاؤں کے رہنے والے احمد، ریاض، اشرف اور موتی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے کے مطابق خاتون کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی۔ اس خاتون کے احمد سے تعلقات تھے۔ احمد نے اسے شہر کے ذاکر ہوٹل میں اس کے ساتھ منھ کالا کیا اور اس کا ویڈیو بھی بنا لیا اور اپنے دوستوں کو دکھایا۔ الزام یہ بھی ہے کہ احمد نے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر خاتون کو تبدیلی مذہب کی بھی کوشش کی۔ خاتون نے اس معاملے میں دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!