ضلع بیدر سے

ہمناآباد کے سرکاری دفاتر میں رشوت کا چلن عام، سب سے زیادہ محکمۂ تعلیمات ملوث: انکوش گھوکھلے

ہمناآباد میں شراب مافیا اور لینڈ مافیا موجود ہیں تو رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کیا کر رہے ہیں؟

ہمناآباد: 20/مارچ (ایس آر) ہمناآباد میں شراب مافیا اور لینڈ مافیا موجود ہیں تو رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کیا کر رہے ہیں، ہمناآباد میں راج شیکھر پاٹل کا حکم چلتا ہے یا سبھاش کلور کا؟ اس بات کی وضاحت کریں رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل۔ یہ بات ہمناآباد میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی کے ریاستی سیکریٹری انکو ش گھوکھلے نے کہی، انہوں نے مزید کہا کے ہمناآباد انتظامیہ ناکام ثابت ہو رہا ہے ہر سرکاری دفاتر میں رشوت دئیے بغیر کوئی کام نہیں ہو رہا ہے سب سے زیادہ رشوت محکمۂ تعلیمات میں لی جارہی ہے جہاں پر ایک اسکول کی اجازت نامہ کو دوبارہ تجدید کروانا ہو تو 20 سے 30 ہزار روپے رشوت طلب کی جا رہی ہے اسکے علاوہ ہمناآبا دکے آس پاس کے دیہاتوں میں چھوٹی دوکانوں میں کھلے عام غیر قانونی طور پر شراب فروخت کی جارہی ہے مگر محکمۂ پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے۔

ہمناآباد بلدیہ کے ماتحت یو جی ڈی کا کام چل رہا ہے یہ کام ابھی مکمل نہیں ہوا ہے مگر ہمناآباد کے چیف آفیسر نے یہ کام مکمل ہوا ہے کہہ کر اس کام کو ہینڈ اُور لیا ہے جبکہ یہ کام ابھی نامکمل ہے اسکے علاوہ ہمناآباد کے چیف آفیسر نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر ایک کا پلاٹ دوسرے کے نام پر موٹیشن کیا ہے انکے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج ہواہے مگر انکو ابھی تک گرفتار ہیں کیا گیا ہے اگر کسی غریب پر کوئی مقدمہ درج ہوتا ہے تو پولیس کی جانب سے اولین فرصت میں اسکو گرفتار کیا جاتا ہے اگر جلد از جلد ہمناآباد کے چیف آفیسر کو گرفتا ر نہیں کیا گیا تو بہوجن سماج پارٹی کی جانب سے ایک سخت ترین احتجاج منظم کیا جائے گا۔

2018کے اسمبلی انتخابات میں ہزاروں کی تعداد میں ووٹ لیکر دوسرے پارٹی کے قائدین گھروں میں بیٹھے ہیں مگر بہوجن سماج پارٹی ہمیشہ عوام کے درمیان رہتے ہوئے عوامی مسائل کو حل کرنے کوشاں رہتی ہے، بسواکلیان کے ضمنی انتخابات کے بارے میں انہوں نے کہا کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے پارٹی کے اعلیٰ قائدین بیدر کا درہ کرنے والے ہیں اسکے بعد کوئی فیصلہ لیا جائے گا اور آنیوالے ضلع پنچایت اور تعلقہ پنچایت کے انتخابات میں بہوجن سماج پارٹی انتخابات میں حصہ لے گی۔ اس موقع پر بہوجن سماج پارٹی کے ضلعی صدر محمد جمیل خان،ہمناآباد تعلقہ صدر ویجناتھ شیندے موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!