پرنب مکھرجی: صدر، وزیراعظم، راہل گاندھی سمیت متعدد لیڈران نے پیش کیا خراجِ عقیدت
سابق صدر پرنب مکھرجی کا انتم سنسکار دوپہر ڈھائی بجے دہلی کے لودھی شمشان گھاٹ پر کیا جائے گا، ان کے جسد خاکی کو کو دوپہر 12 بجے تک آخری دیدار کے لئے رکھا گیا
سابق صدر پرنب مکھری کو 10 راجا جی مارگ پر خراج عقیدت پیش کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک صدر رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس لیڈر راہل گاندھی سمیت متعدد سیاسی رہنما ان کے آخری دیدار کر کے گلہائے عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پرنب مکھری جا آخری دیدار کرنے والوں میں کانگریس رہنا غلام نبی آزاد، بی جے پی صدر جے پی نڈا، وزیر صحت ہرش وردھن اور کانگریس رہنما ادھیر رنجن چودھری شامل ہیں۔
آخری دیدار کا سلسلہ جاری
سابق صدر پرنب مکھرجی کا جسد خاکی ان کی 10، راجا جی مارگ پر واقع سرکاری رہائش گاہ پر لایا گیا ہے جہاں اہم شخصیات کی جانب سے ان کے آخری دیدار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یہاں دوپہر 12 بجے تک لوگ ان کے آخری دیدار کر سکیں گے۔ سابق صدر پرنب مکھرجی کا انتم سنسکار دوپہر ڈھائی بجے دہلی کے لودھی شمشان گھاٹ پر کیا جائے گا۔
بھارت رتن اور سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کا گزشتہ روز دہلی میں واقع آرمی ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال میں انتقال ہو گیا، وہ 84 سال کے تھے۔ ان کا انتقال پھیپھڑے میں انفیکشن کے باعث ہوا۔ پرنب مکھرجی کے گردے بھی بخوبی کام نہیں کر رہے تھے۔ ان کے انتقال کی خبر سے پورا ملک سوگ میں ڈوبا ہوا ہے۔
مرکزی حکومت نے سابق صدر پرنب مکھرجی کے اعزاز میں 7 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ مغربی بنگال کی ممتا حکومت نے بھی پرنب مکھرجی کے انتقال پر ریاست میں سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے اور ریاستی پولیس ڈے کی تقریبات بھی 2 ستمبر تک ملتوی کر دی گئیں۔