شادی ولیمہ کی خبریں

بیدر: سید یداللہ حسینی کے فرزند سید نوید اللہ حسینی کا عقد مسعود

بیدر: 17/مارچ (اے ایس ایم) جناب سید یداللہ حسینی نمائندہ راشٹریہ حیدرآباد،بنگلور برائے بیدر ساکن حسینی کالونی بیدر کے فرزند سید نوید اللہ حسینی میکانیکل ڈپلومہ انجینئر کا عقد مسعود جناب محمد عبدالحفیظ بارہ بیگا ساکن املا پور کی دختر کے ساتھ مسجد الفاروق املاپور میں سادگی کے ساتھ انجام پایا۔محفل عقد و ملن فنکشن ہال بیدر میں پُر تکلف ضیافت ولیمہ میں منتخب علمائے دین، سجادہ گان و متولیان، دوست احباب رشتہ داروں کی نے شرکت کرتے ہوئے اپنی دعاؤں سے نوازہ اور مبارکباد دی۔مرحوم جناب سید شمس الدین حسینی المعروف سید مقبول حسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت سید شاہ عبداللہ یوسف الحسینی مغربی فیملی نے تمام مہمانوں کا والہا نہ استقبال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!