جرائم و حادثاتضلع بیدر سے

ہمناآباد: ٹو وہیلر اور کار کے درمیان تصادم، 2 افراد شدید زخمی

ہمناآباد: 17/مارچ (ایس آر) ہمناآباد میں قومی شاہراہ 65پر پیش آئے بھیانک حادثہ میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے بموجب ہمناآباد سے کچھ کیلو میٹر دور ہڈگی موضع سے نزدایک ٹو وہیلر چلانے والا سڑک عبور کر رہا تھا کے آچانک سامنے سے آتی ہوئی تیز رفتار کار سے ٹکرا گیا جسکے نتیجہ میں ٹووہیلر پرسوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے انہیں علاج کی غرض سے ہمناآباد کے سرکاری اسپتال کو لایا گیا، جہاں پر انکی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے مزید علاج کے لیے بیدر روانہ کیا گیا۔

اس ضمن ہمناآباد ٹرافک پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کرکے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ واضح ہو کہ ہمناآباد کے موضع ہڈگی میں سرویس روڈ نہ ہونے سے ابھی تک 15 سے زائد حادثات پیش آچکے ہیں، جن میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، اتنے حادثات ہونے کے باوجودنیشنل ہائی وئے اتھارٹی کی جانب سے سرویس روڈ کا کوئی متبادل انتظام نہیں کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!