ہبلی: MIM نے شہر کے بنیادی سہولتوں سے متعلق پیش کیا میمورنڈم
ہبلی: 15/مارچ (ایس اے) شہر کے غوثیہ نگر کے مکینوں نے آج یہاں تحصیلدار دفتر پہنچ کر بنیادی سہولتوں کا مطالبہ اور دیگر شکایات کے ساتھ ایک یادداشت پیش کی۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے لیڈر ڈاکٹر و جئے گنٹرال نے بتایا کہ یہاں کے مکین بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ یہاں پینے کے پانی کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ پینے کے پانی میں گندی بو آرہی ہے اور یہاں کے مکین اسی پانی کو پینے پر مجبور ہیں۔ گندے نالی کا پانی پینے کے پانی میں مل رہا ہے جس سے نہ صرف پینے کے پانی میں گندی بو آرہی ہے بلکہ کئی افراد مختلف بیماریوں کا شکار بھی ہورہے ہیں۔
صاحب ثروت افراد باہر سے پانی خرہد کر استعمال میں لا رہے ہیں لیکن متوسط و غرباء طبقات کے لئے یہ ہر وقت ممکن نہیں یے۔ اس کے علاوہ یہاں کچرے کی نکاسی کا بھی کوئی خاص انتظام نہیں ہے۔ یہاں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے اور کچرے کی وجہ سے مکینوں کی صحت پر برے اثرات پڑ رہے ہیں۔ لہذا وجءے گنٹرال نے ایچ ڈی ایم سی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان مساءل پر غور کریں اور غوثیہ نگر کے مکینوں کے لئے بنیادی سہولتوں کا بہترین انتظام کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر ان مساءل کو حل نہ کیا گیا تو پھر ایم آئی ایم پارٹی کی جانب سے ایک پرزور احتجاج کیا جائے گا۔ اس موقع پر ریاض کلی منی، شبیر لشکر، مظہر جاگیردار و دیگر حاضر ریے۔
بالکل صحیح –