تازہ خبریں

بی جے پی حکومت دن دھاڑے عوام کو لوٹ رہی ہے، غلام احمد میر کا الزام

غلام احمد میر نے کہا کہ ‘بی جے پی حکومت نے ہماری پہچان ختم کی ہے۔ یہاں کے لوگ صدمے میں ہیں کہ ہم نے ایسا کیا کیا تھا کہ ہم سے ریاستی درجہ چھین لیا گیا’۔

کٹھوعہ: جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت دن دھاڑے عوام کو لوٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض مخصوص لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ملک کی غریب عوام کو مہنگائی اور ٹیکسز کے بوجھ تلے دبایا جا رہا ہے۔ غلام احمد میر نے اتوار کے روز یہاں کانگریس پارٹی کے ایک پروگرام کے حاشئے پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ ‘بی جے پی دن دھاڑے عوام کو لوٹ رہی ہے۔ بعض مخصوص لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے غریب عوام کو مہنگائی اور ٹیکسز کے بوجھ تلے دبایا جا رہا ہے’۔

غلام احمد میر نے کہا کہ ‘بی جے پی حکومت نے ہماری پہچان ختم کی ہے۔ یہاں کے لوگ صدمے میں ہیں کہ ہم نے ایسا کیا کیا تھا کہ ہم سے ریاستی درجہ چھین لیا گیا’۔ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نے کہا کہ روہنگیا پناہ گزینوں کا معاملہ بین الاقوامی معاہدے کے تحت حل ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘انہیں یہاں اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ہی جگہ دی گئی ہے۔ وہ کسی مخصوص شخص کی دعوت پر نہیں آئے ہیں۔ اگر آج ان کو اپنا ملک یا کسی دوسری جگہ بھیجنے کی بات ہو رہی ہے تو یہ بھی بین الاقوامی معاہدے کے تحت ہی ہونا ہے۔ الیکشن کے وقت یہ معاملات ووٹ حاصل کرنے کے لئے اٹھائے جاتے ہیں’۔

غلام احمد میر نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے فوری انعقاد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس انتخابات کے لئے ہمیشہ تیار رہتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘انتخابات جمہوری سسٹم کا ایک حصہ ہے۔ اس خطے میں جتنی جلدی اسمبلی انتخابات ہوتے ہیں اتنا اچھا رہے گا۔ یہاں کے لوگوں کی اگر کوئی مدد ہوگی تو وہ صرف مقامی نمائندوں سے ہی ہو سکتی ہے’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!