علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

نصرت محی الدین آئیٹا گلبرگہ کے ضلعی صدر منتخب

گلبرگہ: 12/مارچ (پی آر) آئیٹا گلبرگہ کے انتخابات برائے سال 2021تا 2023 ہدایت سنٹر گلبرگہ بحسن خوبی انجام پائے۔جس میں ضلعی صدر کے طور پر محترم نصرت محی الدین کا اور ضلعی سکریٹری کے طور پر محترم جاوید کا انتخاب متفقہ طور پر عمل میں آیا۔

شہر گلبرگہ کے آئیٹاصدر کے طور خالد پرواز اور سکریٹری کے طور جناب اکبر متین صاحب کا انتخاب عمل میں آیا۔ خواتین کنوینر محترمہ کوثر فاطمہ اور معاون کنوینر محترمہ عابدہ بی صاحبہ کو منتخب کیا گیا۔تعلقہ سڑم کے صدر طور پر جناب محمد شفیع الدین صاحب کا انتخاب عمل میں آیا اور چیتاپور کے تعلقہ صدر کے طور پر جناب محمد جعفر صاحب کا انتخاب عمل میں آیا۔

یہ انتخابات الیکشن انچارج رکن ریاستی مشاورتی کونسل آئیٹا کرناٹکا محترم الطاف امجد صاحب کی نگرانی میں مکمل ہوئے۔ اللہ سے دعا ہے وہ نو منتخب ذمہ داران کو اپنی ذمہ داری بحسن خوبی ادا کرنے کی توفیق دے اور اس میں ان کی مدد فرمائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!