تمل ناڈو اسمبلی انتخابات: SDPI نے کیا 6 امیدواروں کے ناموں کا اعلان
چنئی: 12/مارچ (پی آر) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) تمل ناڈو شاخہ نے آج چنئی میں واقع پارٹی دفتر میں 6اپریل 2021کو ہونے والے تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کیلئے 6امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر نیلائی مبارک کی صدارت میں ہوئے اس اجلاس میں ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر کے کے ایس ایم دہلان باقوی اور ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری عبدالمجید بطور مہمان خصوصی شریک رہے۔
ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر دہلان باقوی نے بتایا کہ ایس ڈی پی آئی کی قومی ورکنگ کمیٹی نے ایس ڈی پی آئی کے 6 امیدواروں کی فہرست کو منظوری دی ہے۔تمل ناڈو میں ایس ڈی پی آئی ٹی ٹی وی دناکرن کی پارٹی امما مککل مننیٹرا کژاگھم(AMMK) کے ساتھ انتخابی اتحاد کرکے آلندور، آمبور، پالیم کوٹائی، ترووارور، مدورائی سینٹرل اور ترچی ویسٹ اسمبلی حلقوں میں انتخاب لڑ رہی ہے۔ ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری عبدالمجید نے ان 6 حلقوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ جس کے تحت
1)۔ پالیم کوٹائی۔ وی ایم ایس محمد مبارک، (ریاستی صدر، تمل ناڈو)،
2)۔ آمبور۔ اے ایس عمر فاروق، (ریاستی جنرل سکریٹری)،
3)۔ آلندور۔ ایم محمد تمیم انصاری، (ضلعی جنرل سکریٹری،جنوبی چنئی)،
4)۔ مدورائی سینٹرل۔ جی ایس سکندر باشاہ،(ضلعی نائب صدر، مدورائی)،
5)۔ ترو وارور۔ایم اے نسیمہ بانو،(ریاستی جنرل سکریٹری، ویمن انڈیا موؤمنٹ، تمل ناڈو)،
6)ترچی ویسٹ۔آر عبداللہ حسان،(ضلعی صدر، ترچی)۔ پارٹی امیدوار ہونگے۔
پارٹی قومی جنرل سکریٹری عبدالمجید نے اس موقع پر اپنی تقریر میں رائے دہندگان سے اپیل کیا کہ تمل ناڈو اسمبلی انتخاب میں امما مککل مننیٹرا کزاگھم (AMMK+SDPI) اتحاد میں انتخاب لڑنے والے ایس ڈ ی پی آئی امیدواروں سمیت اتحا د کے تمام امیدواروں کو کامیاب بنائیں اور پارٹی کارکنوں سے اپیل کیا کہ وہ اتحاد کی کامیابی کیلئے سخت محنت کریں۔
اس اجلاس میں ریاستی نائب صدر امجد باشاہ، ریاستی جنرل سکریٹریان نظام محی الدین، عبدالحمید، اے ایس عمر فاروق، ریاستی خازن وی ایم ابوطاہر، ریاستی سکریٹریان امیر حمزہ، رتھنم اناچی، احمد نووی، ریاستی ورکنگ کمیٹی اراکین اے کے کریم، اڈوکیٹ راجہ محمد، بشیر سلطان، شفیق احمد، ایس ڈی ٹی یو کے ریاستی صدر محمد فاروق، ٹریڈرس ونگ کے ریاستی صدر محی الدین اورچنئی سمیت مختلف ضلعی عہدیدارن موجود رہے۔