خبریںقومی

ماحولیاتی جہد کار دیشا روی کی گرفتاری قابل مذمت اور شرمناک: ایس آئی او

نئی دہلی: ماحولیاتی جہد کار دیشا روی کو کسانوں کے احتجاج کی حمایت میں ایک ٹول کٹ یعنی دستاویز کی ادارت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے. طلبہ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) نے اس کاروائی کو ناقابل قبول اور شرمناک قدم قرار دیا ہے.

سلمان احمد (قومی صدر، ایس آئی او انڈیا) نے کہا کہ حکومت کسانوں کے جائز مطالبات کو ماننے کے بجائے مجبور کسانوں کے حق میں آواز اٹھانے والوں پر شکنجہ کس رہی ہے۔ انھوں نے تمام انصاف پسند لوگوں اور تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس آمرانہ اقدامات کے خلاف آواز اٹھائیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!