ضلع بیدرمیں احترام و سادگی کے ساتھ منائی گئی شب معراج
بیدر: 12/مارچ (اے ایس ایم) بیدر و ضلع بیدرمیں شب معراج انتہائی ادب، احترام و سادگی کے ساتھ منائی گئی۔بیدر، ہمناآباد،اوراد،بھالکی،بسواکلیان،چٹگو پہ،منا کھیلی، مناکھیلی، ہلی کھیڑ، بگدل، کمٹھانہ، ذمستان پور،حمیلہ پور،اسٹور،راجیشور، ہلسور،مدکنلی، باؤگی، املاپور، چدری میلور،لالواڑی،سندن کھیرا،ہچکنلی، کھینی رنجہول،رائکوڑگی،تاجلاپور،چٹہ، مرکھل،بھاتمبرہ اور ضلع کی تمام مساجد میں کل شب شب معراج کے موقع پراجتماعات منعقد ہوئے جہاں مسلمانوں نے سر بسجود ہوکر بارگاہ ربالعزت میں شکرانہ ادا کیا۔
جامع مسجد بیدر میں شب معراج کا مرکزی اجتماع دیکھا گیاجہاں نماز عشاء کے موقع پر مصلیان کی کثیر تعداد دیکھی گئی۔نماز عشاء کی اما مت مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی خطیب جامع مسجد بیدر نے فرمائی۔ضلع بھر کی مساجد میں مختلف علمائے دین امام و خطیبوں نے جلسہ منعقد کر کے سفر معراج النبیؐ پرسیر حاصل روشنی ڈالی۔اس مو قع پر مساجد، درگاہوں،خانقاہوں، تکیوں اور مکانات و دوکانات کو برقی قمقموں سے روشن و منور کیا گیا تھا۔ حکومتی احکامات کی روشنی میں کوویڈ 19 قوائد کے مطابق مسلمان مساجد اور اپنے اپنے مکانات میں عبادت میں مصروف رہے۔
تاریخی جامع مسجد بیدر میں حسب عمل روایت قدیم جلسہ فضائل شب معراج منعقد ہوا۔جلسہ کو حضرت علا مہ مولانا مفتی محمد خالد علی قادری از ہری نائب شیخ الادب جامعہ نظامیہ حیدرآباد و حافظ و قاری مولا نا مفتی محمد فیاض الدین نظامی کامل الفقاء جامعہ نظامیہ و خطیب جامع مسجد بیدر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کے واقعہ معراج کائنات کا ایک منفرد بے مثال واقعہ ہے اسطرح کا واقعہ نا کبھی ہوا تھا نا کبھی ہوا ہوگا۔ اللہ سبحان و تعالیٰ نے اپنے محبوب رسول ؐکو رات کے مختصر حصہ میں مسجد حرم سے مسجد اقصیٰ، سا توں آسمانوں، جنت و دوزخ وغیرہ کی سیر کرائی اور اپنے دیدار سے مشرف فرمائے۔
انہوں نے کہا کہ آپؐ کے 23 سالہ دور نبوت میں حضرت جبرائیل علیہ السلام نے 24000مرتبہ آپؐ کی خدمت میں تشریف لائے۔آپؐ بہت خوش تھے فرمایا کے آئے عائشہؓ کیا مانگنا چاہتی ہو مانگوحضرتہ عائشہ ؓنے اپنے والد حضرت سیدنا ابو ابکر صدیق ؓ نے مشورہ کرتی ہیں اور آپؐ سے مانگتیں ہیں کے یا رسول ؐ معراج کے موقع پر آپؐ اور اللہ سبحان و تعالیٰ کے درمیان جو گفتگو ہوئی اس میں سے ایک بات بتائیں۔آپؐ نے فرمایا کے اللہ نے کہا دو ٹوٹے ہوئے دلوں کو جو ڑنے والے کو میں بے حساب چاہتا اور نوازتا ہوں۔
انہوں نے واقع معراج کے مختلف پہلوں پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔مشاورتی انتظامی کمیٹی کے ذمہ داران نے علمائے دین کا استقبال، شال و گلپوشی اور انتظامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔سلام فاتحہ اور دعائے سلامتی کے بعد رات دیر گئے جلسہ تکمیل پذیر ہوا۔