شیوسینا لیڈر سنجے راؤت کسانوں سے ملاقات کے لیے پہنچیں گےغازی پور بارڈر
دہلی بارڈرس پر کسانوں کی تحریک زرعی قوانین کے خلاف جاری ہے۔ اس درمیان خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ شیوسینا لیڈر سنجے راؤت کسان مظاہرین سے ملاقات کے لیے آج غازی پور بارڈر پہنچنے والے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ سنجے راؤت نے کسان تحریک کی حمایت میں کئی بیان دے چکے ہیں اور زرعی قوانین کو لے کر مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔