یو پی: 7 سالہ بچی کے ساتھ عصمت دری، ملزم حراست میں
مہوبہ: اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے چرکھاری علاقے میں سات سال کی بچی کے ساتھ عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آر کے گوتم نے آج یہاں بتایا کہ چرکھاری علاقے کے سوپا گاوں میں جمعرات کو بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔ پڑوس میں رہنے والا لڑکا اسے ٹی وی دکھانے کے بہانے اپنے گھر لے گیا اور بچی کے ساتھ منھ کالا کیا۔ بچی کی چیخ سن کر پڑوس کے لوگ آگئے اور بچی کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم متاثرہ کا رشتے میں چچا لگتا ہے۔ اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بچی کی والد کی تحریر پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ علاج کے بعد بچی کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔