بسواکلیان: محمد قدیر احمد گوبرے کا عقد مسعود وولیمہ مسنونہ
مضبوط ازواجی زندگی قرانی احکامات و احادیث پر عمل آواری سے ہی مضبوط رشتوں کا ضامن ہوسکتے ہیں: کلیم عابد امیر مقامی جماعت اسلامی بسواکلیان
بسواکلیان: 10/مارچ (کے ایس) مضبوط خاندانی رشتوں کے لئے ایک دوسرے کو اسلامی اقدار پر قائم ہونا ہوگا، اسلامی تعلیمات میں تعلق ازواج قران و احادیث میں واضح طور پر بتایا گیا کہ بہتر خاندان مظبوط کے لئے ایک دوسرے کا تعاون کریں اور معاشرے میں اسکو عام کریں۔ ان خیالات کا اظہار جناب کلیم عابد صاحب امیر مقامی جماعت اسلامی بسواکلیان نے محمد قدیر احمد گوبرے برادر محمد قدیر احمد گوبرے ولد محمد لاڈلے صاحب گوبرے کے عقد کے موقع پر اپنی بصیرت افروز معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ مسلم معاشرہ میں تعلیمی پستی اور معاشی کمزوری کی وجہ سے اور اسلامی اقدار پر مضبوطی نہ ہونے کی وجہ سے اسلامی اقدار کو عملی طور پر اپنی زندگیوں میں نافذ کرنے میں کمزور دکھائی دیتا ہے۔
محمد خلیل احمد گوبرے برادر محمد قدیر احمد گوبرے ولد محمد لاڈلے صاحب گوبرے کا عقد جناب فیروز خان صاحب کی دُختر سے بخوبی انجام پائی۔ خطبہ نکاح عبد الحمید صاحب نے جامع مسجد بسواکلیان میں انجام دیا۔ اس موقع پر مختلف مکاتب کے معززین کی کثیر تعد شرکت کی۔ ولیمہ مسنونہ کے موقع پر جناب خلیل احمد گوبرے،جناب نور الدین صاحب،جناب سراج الحسن صاحب، جناب خواجہ سرتاج الدین صاحب سینئر رپورٹر،جناب اسلم دانش رپورٹر جناب خالد صاحب، ڈاکٹر خواجہ معین الدین، جناب یوسف گوبرے و دیگر موجود تھے۔