حاجی سلطان میموریل اُردو ہائی اسکول بیدر میں تعزیتی اجلاس
بیدر: 10/مارچ (پی این) محمد معظم صدر مدرس حاجی سلطان میموریل اردو ہائی اسکول بیدر کے صحافتی بیان کے مطابق جناب وکیل احمد صاحب مرحوم موظف پرنسپل گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج، بیدر کے انتقال پُر ملال پر اسکول ہذا میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں مرحوم کی سادگی اور خوش مزاجی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ مرحوم کی مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلی مقام کے لیے بارگاہ رب العزت سے دعا کی گئی۔ اجلاس میں پسماندگان بالخصوص محترمہ رضوانہ بیگم صاحبہ زوجہ وکیل احمد صاحب مرحوم سینئر ٹیچر حاجی سلطان میموریل اردو ہائی اسکول بیدر کے حق میں صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔ اس اجلاس میں سماجی کارکن اور بندگان خدا کی خدمت گزار جناب اقبال عالم صدیقی صاحب مرحوم کے حق میں بھی دعائےمغفرت اور بلندیٴ درجات کے لیے دعا کی گئی۔ اس موقعہ پر حاجی سلطان میموریل اردو ہائی اسکول بیدر کے تمام معلمین و معلمات اور غیر تدریسی عملے کے اراکین و دیگر تعزیتی اجلاس میں شریک رہے۔