ریاستی صدرBJP کٹھیل کی بسواکلیان دورہ پرBJP دفترکے سامنے علامتی ہڑتال اوراحتجاج
بسواکلیان: 8/مارچ (کے ایس) ریاستی بی جے پی صدر کٹھیل کو گورٹا بی کے متاثرین کا سامنا کرنا پڑا، جیسے ہی انکے آنے کی اطلاع ہوئی وہ بی جے پی دفترکے سامنے شیواجی پارک کے پاس ایک روزہ علامتی ہڑتال کے طور پراحتجاج کیا گیا۔ احتجاجیوں نے بتایا کہ گذشتہ 7سال پہلے تعلقہ بسواکلیان کے گورٹا بی میں سردار ولابھائی پٹیل کے مجسمے کا افتتاح امیت شاہ نے کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 1 سال میں اس مجسمہ کومکمل کرینگے۔اور اسکے لئے خطیر رقم جمع کی گئی۔ ہر رکن اسمبلی سے چندہ اُصول کیا گیا تھا لیکن آج تک یہاں تک مجسمہ کا کام ابتدائی مرحلہ میں ہی رُکا ہوا ہے۔ اس مجسمہ تعمیر کاکام مکمل کرنے کے لئے ان پر زور دیا۔اور اس موقع پرتپرانت کے سوامی نے بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔