آواز: عوام سےایڈیٹر کے نام

ایس آئی او مہارشٹرا صدرسلمان احمد کو ضمانت مل گئی!

عبدالعظیم رحمانی، ملکاپوری

مکرمی!

میں جھکا نہیں مں بکا نہیں
کہیں چھپ چھپا کے کھڑا نہیں
جو ڈٹے ہوئے ہیں محاذ پر
مجھے ان صفوں میں تلاش کر


اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا ۔حلقہ مہاراشٹر ا کے صدر سلمان احمد کو مہاراشٹر پولس نے ان کی ناندیڑ کی ایک تقریر کے سلسلے میں عجلت کے ساتھ 5فروری کو گرفتار کیا تھا۔ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ انھوں نے بھڑکاؤ بھاشن دیا ہیے۔ یہ گرفتاری حوصلہ پست کرنے کی کوشش تھی۔ اس وقت ملک میں یونیورسٹی اور کالج کے طلبہ ظلم ونا انصافی، بھرشٹاچار،لاقانونیت کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں ۔ اور دستور ہند کی حفاظت کے سچے علمبردار ہیں

دراصل مسلمانوں کے اتحاد اور نوجوان قیادت اور لیڈر شپ کو کچلنے کے ہتھ کنڈوں میں سے یہ بھی ایک پینترا ہے۔اس طرح کی کاروائی اپنےآقاؤں کے اشارے پر لبیک اور انھیں خوش رکھنے اور اقلیتوں کو ڈرانےکی کوشش ہیے۔ گودی میڈیا جس کے خلاف چاہتا ہیے اسے بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ تا۔جھوٹ کو بار بار اس تکرار سے دکھاتا اور بولتا ہیےکہ لوگ اسے سچ سمجھنے لگ جا تے ہیں ۔ ویسے بھی عوام کے پاس تجزیہ کی فرصت کہاں ہوتی ہے۔

سلمان احمد کی ضمانت ہوگئی ہے ۔انشاء الله ان پر لگائے گئے الزام جھوٹے ثابت ہوں گے اور گودی میڈیا شرم سار ہوگا۔آپ شوشل میڈیا پر ان کے مزاج اور ان کی تقاریر کو دیکھیں اور لوگوں تک پہنچائیں۔وہ حق وانصاف کے لیے ڈٹ جانے والے نڈر سپاہی ہیں۔یہ وقت کی ضرورت بھی ہیے اور اپنے لیڈران کے ساتھ کھڑے رہنے کا وقت بھی ۔اور آپ کی زندہ ضمیری کا ثبوت بھی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!