بیدر: الحاج محمد بابو میاں کے فرزند محمد سہیل نوید کا عقد مسعود
بیدر :8/مارچ (اے ایس ایم) جناب الحاج محمد بابو میاں مالک اسریٰ چکن سنٹر بیدر کے فرزند محمد سہیل نوید بز نس مین کا عقد مسعود جناب شیخ جمیل احمد عرف منا بھائی ڈی ایم ایل ٹی ساکن جبار کالونی بیدر کی دختر کے ساتھ مسجد حمیدیہ میں انجام پایا۔مولانا عتیق الرحمٰن رشادی نائب قاضی بیدرنے ایجاب و قبول کی کاروائی انجام دی ۔جبکہ مولانا نذیر احمد شکیل حسامی نے خطبہ نکاح پڑھا اوربعنوان شادی کے مسائل پرپُر اثرخطاب کرتے ہوئے دعا فرمائی۔
محفل عقد و رائل فنکشن ہال بیدر میں ضیافت ولیمہ میں ممتاز علمائے دین، دینی ملی، تعلیمی، مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین، صحافی، ڈاکٹرس، انجئنیرس، وکلاء، تاجرین،دوست احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعدادنے شرکت کرتے ہوئے اپنی دعاؤں سے نوازا اور مبارکباد دی۔جناب شیخ بڑے صاحب کی سرپرستی میں الحاج محمد فیاض احمد،الحاج محمد حبیب الرحمٰن،محمد ذاکر احمد،محمد انصار پٹیل، محمد عظیم،محمد فرید الدین،محمد اعجاز پاشاہ، محمد اخلاص احمد، محمد شعیب اسلم،محمد اللہ بخش، محمد عیسیٰ خان،محمد عامر خان،محمد عمر فاروق،محمدبابومیاں فیملی نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔