ضلع بیدر سے

کورونا سے بچنے کیلئے انجکشن لینا ضروری ہے: ڈاکٹر ذکی الدین پہلوان

بسواکلیان: 8/مارچ (کے ایس) نیو رفاح ہاسپٹل بسواکلیان میں کویڈ 19ویکسین سے 10 افراد نے استفادہ حاصل کیا۔ اس موقع پر ایک تقریب عمل میں آئی۔ڈائیرکٹر رفاح ہاسپٹل ڈاکٹر نواز الدین کے نگرانی میں عمل میں آیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر تاج الدین نے بتایا کہ کوویڈ 19کا انجیکشن لینا ضروری ہے کیونکہ آنے والے وائرس بہت سخت ہوسکتے ہیں۔ اس لئے اس ویکسین کو لینا بہتر ہوگا، کیونکہ کوئی بھی وباء کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت اس ویکسین میں موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جو 60 سال عمر کے ہیں اُنہیں راست طور پر انجکشن دیا جاسکتا ہے۔ اور 60 سال سے کم عمر والوں کو ذیابطیس اور دیگر امراض کی تشخیص کرنے کے بعد ہی انجکشن دیا جائیگا۔ اسکے لئے بسواکلیان میں نیو رفاح ہاسپٹل بسواکلیان اور گورنمنٹ ہاسپٹل کو حکومت نے انجکشن دینے کا موقع فراہم کیا ہے، جس سے آنے والے کورونا وائرس کو اپنے آپ سے بچایا جاسکتے ہیں۔

بسواکلیان میں کویڈ 19کے ٹیکے نیو رفاح ہاسپٹل بسواکلیان میں لئے جارہے ہیں تاکہ مہلک کورونا کی بیماری سے بچنے کے لئے احتیاطی تدبیر طور پر حکومت کی جانب سے 250روپے فی کس لیے جائینگے۔ بسواکلیان تعلقہ میں ریفا ہاسپٹل میں یہ ٹیکے لینے کے لئے حکومت نے منظوری دی ہے۔عوام سے خواہش کی جاتی ہیکہ وہ نیو رفاح ہاسپٹل بسواکلیانبس اسٹانڈ ہلسور روڈ پر واقع ہے۔مزید معلومات کے لئے 9886158040 ڈاکٹر نواز ڈائیرکٹرنیو رفاح ہاسپٹل بسواکلیان سے ربط کریں۔اسکے لئے اپنے موبائل ایپ آروگیہ سیتوسے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

اس موقع پر بسواکلیان کے ممتاز شخصیتوں کی کثیر تعد موجود تھی، جن میں ڈاکٹر بیلڈگیرے، انجہانی بی نارائن راؤ کی اہلیہ مالہ، گوتم بی نارائن راؤ، اعجاز لاتورے، سی ایم سی چیرمین ناہیدہ سُلطانہ، شبیر علی شاہ،خواجہ سرتاج الدین سینئر صحافی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!