’ون نیشن، ون الیکشن‘ RSS کا پوشیدہ ایجنڈا: سدارمیا
بنگلورو: کرناٹک اسمبلی میں آج کانگریس کے اراکین اسمبلی نے آر ایس ایس کا ایجنڈا قرار دیتے ہوئے ‘ون نیشن، ون الیکشن’ پر بحث کے خلاف احتجاج کیا۔ اس کے جواب میں وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا نے کھڑے ہو کر کہا کہ وہ آر ایس ایس کے قابل فخر ممبر ہیں اور سدھارمیا کو آر ایس ایس کے بارے میں بات کرنے کا اخلاقی حق نہیں۔
کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس لیڈر سدھارمیا نے کہا، ’’یہاں پنچایتوں، میونسپلٹیوں، کوآپریٹو سوسائٹیوں، بلدیاتی اداروں کے انتخابات منعقد ہوتے ہیں۔ انہیں ہم آہنگ نہیں کیا جا سکتا۔ ’ون نیشن، ون الیکشن‘ آر ایس ایس کا پوشیدہ ایجنڈا ہے، جس کے ذریعے وہ ایک رہنما چاہتے ہیں، لہذا ہم اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔‘‘