ضلع بیدر سے

بسواکلیان: روڈ تعمیر کے نام پرعوام کو پریشان نہ کریں

بسواکلیان: 5/مارچ (کے ایس) محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی لاپرواہی کی وجہ سے عوام کو ہلسور روڈ سے برائے مچھلم، ہلسور اور بسواکلیان میں چلنے پھرنے والوں کے لئے روڈ کی تیاری کے نام پر عوام کو مسلسل دھول کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، مسلسل گاڑیوں کی آمد ورفت کی وجہ سے دھول عوام کے جسم میں منتقل ہورہی ہے، جسکی وجہ سے مہلک امراض لاحق ہوسکتے ہیں۔ محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے AEE عوام کو درپیش اس مسئلہ سے بخوبی واقف ہیں، لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس تعلق سے اپنے آنکھ بند کرلئے ہیں۔ کیونکہ یہاں پر روڈ کی تعمیر جاری ہے۔ اسلئے فوری طور پر محکمہ پی ڈبلیوڈی کی ذمہ داری ہیکہ وہ قاعدے کے مطابق اس علاقے میں فوری طور پر پانی چھڑکاؤ کرائیں اور جلد از جلدروڈ کی تعمیر ی کام کو مکمل کرکے عوام کی مشکلات اور تشویش کا خاتمہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!