ٹی ایم سی کی 291 امیدواروں کی فہرست جاری، 42 مسلم اور 50 خواتین شامل
میری حمایت کرنے کے لیے تیجسوی یادو، اروند کیجریوال کا شکریہ: ممتا بنرجی
مغربی بنگال کے آئندہ انتخابات میں حمایت کرنے پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے تیجسوی یادو، اروند کیجریوال، ہیمنت سورین اور شیو سینا کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ٹی ایم سی کی 291 امیدواروں کی فہرست جاری، 42 مسلم اور 50 خواتین شامل
مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ریاست کی برسراقتدار جماعت ٹی ایم سی نے جمعہ کے روز اپنی 291 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا، ’’آج ہم 291 امیدواروں کی فہرست جاری کر رہے ہیں، جس میں 50 خواتین اور 42 مسلم امیدوار شامل ہیں۔ بنگال کی تین سیٹوں پر ہم امیدوار کھڑے نہیں کر رہے۔ میں نندیگرام سے انتخاب لڑوں گی۔‘‘ ممتا بنرجی نے کہا کہ بھوانی پور اسمبلی حلقہ انتخابت سے اس مرتبہ سوبھادیب چٹوپادھیائے انتخابی میدان میں اتریں گے۔