آواز: عوام سےایڈیٹر کے نام

یومِ اساتذہ اور ایک ایسے مثالی استاد ۔۔۔

✍️تحریر: صدیقی محمد اویس، میراروڈ، ممبئی

ہر سال ۵ستمبر، ملک بھر میں یوم اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ اس دن طلباء و طالبات اپنے اساتذہ کے تئیں جذبات کا اظہار کر تے ہیں جنہیں وہ اپنا مثالی استاد مانتے ہیں ، انہیں تحفے تحائف دیتے ہیں وغیرہ۔ اصل میں دیکھا جائے تو ایک طالب علم اپنے استاد کے بتائے ہوئے طریقے پر چلتاہے، یعنی استاد اسے جو سکھاتا ہے وہ وہی سیکھتا ہے، استاد اسے جو پڑھاتا ہے وہ وہی پڑھتا ہے اور جب امتحان آتے ہیں تو استاد ہی اسکی صحیح رہنمائی کرتا ہے۔ اسی لئے وہ استاد اس طالب علم کا مثالی استاد بن جاتا ہے۔

بالکل اسی طرح ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم بھی ایک مثالی استاد ہیں، اللہ تعالی نے اسلام کی تعلیمات رسولوں و پیغمبروں کے ذریعے ہم تک پہنچائیں ۔ اس دنیا میں کئی رسول و پیغمبر آئے جن میں آخری رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت ہی خوبصورت انداز میں اسلام کی تعلیمات لوگوں تک پہنچائیں، اور ساتھ ہی ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پوری زندگی اسلام کے مطابق گزاری اور لوگوں کے سامنے ایک عملی نمونہ پیش کیا۔ ہمیں سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بغور مطالعہ کرنا چاہیے، کیونکہ جس طرح امتحان کے وقت ایک استاد اپنے شاگرد کی رہنمائی کرتا ہے بالکل اسی طرح ہمارے زندگی کے اس امتحان میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ہماری رہنمائی کرتی ہے۔ اسی لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے مثالی استاد ہیں۔

آخر میں اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ہمیں اپنے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما اور ہمیں اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزارنے کی توفیق عطا فرما۔۔۔آمین۔

قوت عشق سے ہر پست کو بالا کر دے
دہر میں اسم محمد سے اجالا کردے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!