مختصر مگر اہم

پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں بدامنی جیسا ماحول: الکا لامبا

نئی دہلی: بڑھتی مہنگائی کو لے کر کانگریس کی رہنما الکا لامبا نے کہا، “بے روزگاری کے ساتھ ساتھ مہنگائی بھی پورے ملک کو متاثر کر رہی ہے، لوگ پریشان ہیں اور اب پٹرول، ڈیزل اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے بدامنی پیدا کردی ہے۔

الکا نے کہا کہ مہنگائی عام آدمی کو نوچ رہی ہے، معیشت پر گہری چوٹ لگی ہے دن دہاڑے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارا جارہا ہے۔ غریب اور عام آدمی کی جیب پر بے روزگاری اور مہنگائی کی مار ہر دن پڑ رہی ہے۔ ہم دو ہمارے دو کی یہ سرکار پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں ہر روز اضافہ کر رہی ہے۔ اس پر بھی آپ خوش ہیں تو ٹھیک ہے اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ ٹھیک نہیں ہے تو اس کے لیے آپ کو بولنا اور آواز اُٹھانا ہوگا تو اپنی آواز کو اس اندھی اور بہری حکومت تک پہنچائیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!