چٹگوپہضلع بیدر سے

چٹگوپہ تعلقہ میں تحصیلدار ضیاء الدین نے ویکسین میلہ کو کامیاب بنایا

بیدر:18/ستمبر (وائی آر) چٹگوپہ تحصیلدار محمد ضیاء الدین نے 17/ستمبرکو چٹگوپہ تعلقہ کے مختلف مواضعات میں پہنچ کر ویکسین لینے کی عوام کو ترغیب دی۔ عوام میں بیداری پیدا کرتے ہوئے کہاکہ ویکسین لینے سے کورونا جیسی مہلک وباء پر قابو پانے میں آسانی ہوگی۔ ویکسین لینے سے وباء کااثر نہیں ہوگا۔

اس موقع پر انھوں نے بتایاکہ چٹگوپہ تعلقہ میں پہلے ڈوز لینے والوں کی تعداد 2270اور دوسرا ڈوز لینے والوں کی تعداد 2212اس طرح جملہ 4482افراد نے ویکسین حاصل کیا۔ ان کے ساتھ چٹگوپہ تعلقہ کے ای او جناب شنکر کنک اور دیگر افسران موجودتھے۔ اسی طرح بگدل موضع میں 221 لوگوں کے ویکسین لینے کی اطلاع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!