ضلع بیدر سے

بیدر: وزڈم اسکول کی جانب سے 6/ مارچ کو خواتین کیلئے ‘پیارنٹس ورکشاپ’

بیدر۔: 5/مارچ (پی این) محمد صلاح الدین فرحان جوائنٹ سکریٹری وزڈم ادارہ جات کے پریس نوٹ کے مطابق اردو ہال تعلیم صدیق شاہ بیدر میں ایک خصوصی اجتماع برائے خواتین اولیاء طلباء بعنوان: کامیاب سرپرست کیسے بنیں؟ منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام بروز ہفتہ، بتاریخ 6/ مارچ 2021ء بمقام اردو ہال تعلیم صدیق شاہ، بیدر میں دو پہر 2 بجے منعقد ہوگا۔ جس میں صرف خواتین اولیاء طلباء کو ہی شرکت کی اجازت ہوگی۔ تبادلہٴ خیال کا موقع حاصل رہے گا۔

مہمانان خصوصی محترمہ فصیحہ بانو خان صاحبہ، بنگلور۔ بعنوان: ”شوہر اور بیوی کے خوشگوار تعلقات اور والدین اور بچوں کے خوشگوار تعلقات کا اثر بچوں کی تعلیم پر“ محترم جناب سید تنویر احمد صاحب، دہلی۔ بعنوان:”پیارنٹس (والدین) کے اسکول اور ٹیچر سے خوشگوار روابط کا اثر بچوں کے مستقبل پر“کا خطاب ہوگا۔ خواتین اپنے بچوں کو ہر گز ساتھ نہ لائیں۔ قلم، کاپی اور اپنا اسمارٹ موبا ئیل فون انٹر نیٹ Data کے ساتھ ضرور ساتھ لائیں۔ ایسی خواتین جن کے بچے L.K.G.، U.K.G. , 1st to 10th اور PUC 1st & 2nd year وزڈم میں زیر تعلیم طلباء کی مائیں و متعلقہ خواتین کی شرکت لازمی ہے۔

محمد آصف الدین سکریٹری وزڈم انسٹی ٹیوشنس نے شہریان بیدر کی تمام خواتین اولیاء طلباء سے اس با مقصد پروگرام میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!