ضلع بیدر سے

بسواکلیان: قدیم قبروں کی کھدوائی، کہیں کمرشل کامپلکس کی تیاری تو نہیں!

بسواکلیان: 5/مارچ (کے ایس ) درگاہ حضرت سید تاج الدین شیر سوارؒکے احاطہ میں قدیم قبروں کی کھدوائی کی جارہی ہے اور کمرشل کامپلکس کی تیاری میں ہے۔چند دنوں سے درگاہ مستقل طور پر قبروں کوکھودا جارہاہے۔عوام جاننا چاہتی ہیکہ کیا یہاں ان قبروں کو مسدود نہیں کیا جارہاہے۔ حکومت کی اسکمیمات کا استعمال کرتے ہوئے قبرستان کی حصار بندی کے بجائے قدیم قبروں کو کھودا جارہاہے۔ بتایا جارہا ہے کہ صرف رات کے اوقات میں ہی یہ کام انجام دیا جارہا ہے۔

یہاں پر آنے والے زائرین میں اس بات کا تاثر پایا جارہا ہے کہ شاید یہاں پر کامپلکس کی تیاری کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے، بہر کیف عوام جاننا چاہتی ہے کہ یہاں آخر یہ تبدیلیاں کیونکر ہورہی ہیں؟ یا واقعی عوام اور زائرین کا یہ خدشہ کہیں درست توثابت نہیں ہوگا! یہ تو آنے والا وقت اور اسکے ذمہ داران ہی بتائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!