شہزادہ محمد بن سلمان پر امریکہ میں پابندی کا بل پیش!
امریکی قانون ساز الہان عمر نے منگل کے روز صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پر پابندی عائد کرنے کا بل پیش کیا۔ الہان عمر نے یہ بل ایک امریکہ کی خفیہ ایجنسی کی اس رپورٹ کی روشنی میں پیش کیا جس میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے مبینہ طور پر خاشقجی کے قتل کی منظوری دی تھی۔