دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں 4 وارڈوں پر عآپ، 1 پر کانگریس کی جیت
دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) انتخابات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہویے عام آدمی پارٹی (عآپ) نے 5 میں سے چار وارڈوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ ایک وارڈ میں کانگریس کو جیت حاصل ہوئی ہے۔ کانگریس کو شمال مشرقی علاقہ کے مسلم اکثریتی وارڈ چوہان بانگر سے جیت حاصل ہوئی ہے۔ یہاں پر چودھری زبیر نے بڑے فرق سے جیت حاصل کی ہے۔ چوہان بانگر وہی علاقہ ہے جو دہلی فسادات کے دوران سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔