اناج کو تجوری میں بند کرنے کا منصوبہ منظور نہیں: راکیش ٹکیت
کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے بغیر قانون واپسی کے گھر واپسی سے ایک بار پھر انکار کر دیا ہے۔ انھوں نے میڈیا سے کہا کہ ’’ہمیں ترمیم نہیں چاہیے، قانون ختم ہونا چاہیے۔ بغیر پوچھے آپ نے قانون بنا دیا اور پھر پوچھتے ہیں کہ اس میں کمی کیا ہے؟ اناج کو تجوری میں بند کرنا چاہتے ہیں، بھوک پر کاروبار کرنا چاہتے ہیں، ایسا نہیں ہوگا۔‘‘