ممبئی: 21/فروری کو “ورکشاپ: پری میرج اور پوسٹ میرج کاؤنسلنگ”
ممبئی: 20/فروری(کے ڈی) جماعت اسلامی ہند ملکی سطح پر 10/روزہ مہم 19 تا 28/فروری “مضبوط خاندان مضبوط سماج”منا رہی ہے۔ اس ضمن میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہند ممبئی شہر کی جانب سے ایک اہم ورکشاپ”پری میرج اور پوسٹ میرج کاؤنسلنگ”21/فروری بروز اتوار دوپہر 2:30 سے شام 5:30 تک مئیر سیمینار ہال، نزد بی ایم ڈبلیو شوروم، اندھیری (ویسٹ) میں رکھا گیا ہے۔
جس میں نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم اور امہات المؤمنین رضی اللّٰہ عنہا کی ازدواجی زندگی کی روشنی کامیاب شادی شدہ زندگی کے راز، شریک حیات کا انتخاب، نکاح کا سنت طریقہ، ازدواجی رشتے میں تنازعات: اسباب و حل، شریک حیات کی نفسیات کو سمجھنا اور اس طرح کی باتوں اور مسائل پر مشہور ماہر نفسیات محترمہ ڈاکٹر رخشیدہ صاحبہ (ٹریلز فیملی سینٹر) اور مشہور و معروف فیملی کاؤنسلر جناب صدیقی قریشی صاحب (ڈائریکٹر سکون کاؤنسلنگ سینٹر، ممبئی) رہنمائی فرمائیں گے۔ یہ ورکشاپ غیر شادی شدہ لڑکے لڑکیوں اور نوبیاہتا جوڑوں کے لئے منعقد کیا گیا ہے۔
لہذاوالدین سے خصوصی گزارش ہے کہ وہ اپنے بچے اور بچیوں جن کی شادی ہونے والی ہے اور جن کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے اس اہم ورکشاپ میں ان کی شرکت کو یقینی بنائے تاکہ وہ مستقبل میں بطورِ میاں بیوی کے کامیاب زندگی گزار سکیں۔ ورکشاپ کی مزید جانکاری کیلئے خواتین 9833950964 اور مرد حضرات 9820890506 رابطہ قائم کریں۔