یادگیر میں خصوصی اجتماع برائے مرد وخواتین
یادگیر: 20/فروری(اے این این) یادگیر میں ایک خصوصی اجتماع برائے نومنتخب کارکنان و وابستگان جماعت اسلامی ہند یادگیر کے لیے جماعت اسلامی ہند یادگیر کی جانب سے ایک خصوصی اجتماع 21 فروری 2019 کو صبح 10:30 بجے مسجد عبد الحی دبیر کالونی یادگیر میں منعقد ہوگا۔ اس ایک روزہ خصوصی اجتماع میں محمد آصف الدین رکن شوری جماعت اسلامی ہند کرناٹک اور جناب ڈاکٹر محمد حبیب الرحمن رکن جماعت اسلامی ہند کلبرگی کے خصوصی خطابات ہوں گے ۔
علاوہ ازیں غلام محبوب خیاط معاون امیر مقامی جماعت اسلامی ہند یادگیر کا تزکیربالقرآن ہوگا، جب کہ افتتاحی کلمات ناظم ضلع محمد منہاج الدین حضور پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ ایک اوپن سیشن بھی ہوگا جو سوالات و جوابات کے لیے مختص ہے۔ جبکہ اختتامی خطاب ذاکر حسین ناظم علاقہ جماعت اسلامی ہند کلبرگی فرمائیں گے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ہند یادگیر بدر الزماں نے وقت مقررہ پر شریک ہونے کی اپیل کی ہے،