ریاستوں سےکرناٹک

کرناٹک گورنر اسمبلی کی کارروائی میں مداخلت نہیں کر سکتے: کانگریس،سابق وزیرایچ کے پاٹل

بنگلور: 18 جولائی- کرناٹک کے گورنر وجوبھائي والا کی طرف سے ایوان جمعرات کو تحریک اعتماد پر ووٹنگ کرائے جانے کی ہدایات کے بعد آج ہنگامے کے درمیان اسمبلی اسپیکر کے آر رمیش کمار نے ایوان کارروائی جمعہ تک ملتوی کر دی۔

 پارلیمانی امور کے وزیر کرشنا بايریگوڑا نے اس معاملے میں کہا کہ موصوف گورنر کی ہدایت کے پیچھے ان اپوزیشن بی جے پی اراکین اسمبلی کا مطالبہ کارفرما ہے، جنہوں نے ان (گورنر) سے ملاقات کرکے مداخلت کرنے کی گزارش کی تھی۔ 

سابق وزیر ایچ کے پاٹل (کانگریس) نے گورنر کی ہدایت پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ گورنر اسمبلی کی کارروائی میں مداخلت نہیں کر سکتے ہيں۔ اس پر بی جے پی ارکان مسٹر باسوراج بومئي اور مسٹر سریش کمار نے مخالفت جتاتے ہوئے کہا کہ گورنر کو ایوان کے اسپیکرکو ہدایات دینے کا مکمل اختیارہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!