شعبہٴ خواتین، جماعت اسلامی ممبئی کی جانب سے “مضمون نویسی مقابلہ”
ممبئي: 20/فروری (ایس ایم ایس) شعبہٴ خواتین،جماعت اسلامی ممبئی کی اطلاع کے مطابق شعبہٴ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی جانب سے ملک گیر سطح کی مہم مضبوط خاندان مضبوط سماج 19 فروری تا 28 فروری 2021 کی مناسبت سے ایک مضمون نویسی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس مقابلے میں بالترتیب اوّل، دوّم اور سوّم انعام یافتگان کو 3 ہزار،2 ہزار اور 1 ہزار روپے کے نقد انعامات کے علاوہ حوصلہ افزائی کے انعامات اور تمام شرکائے مقابلہ کو ای سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں گے۔
عنوانات درج ذیل ہیں۔
۱ – میرا خاندان میری ذمہ داری
۲- خوشگوار خاندانی تعلقات کے آداب
۳- خوشگوار خاندان کی راہ میں حائل رکاوٹیں
شرائط حسب ذیل ہیں
۱- صرف 17 سال یا اس سے زائد عمر کی طالبات و خواتین ہی حصہ لے سکتی ہیں۔
۲- مضمون اردو،ہندی،مراٹھی اور انگریزی زبان میں تحریر کر سکتے ہیں۔
۳- مضمون کے ساتھ مضمون نگار کا مکمل نام، فون نمبر اور مکمّل پتہ کا اندراج ضروری ہے۔
۴۔ علاقہ/مقام کی کوئی قید نہیں ہے۔
مضمون ارسال کرنے کی آخری تاریخ 28 فروری 2021 ہے۔
مضمون ارسال کرنے کے لئے درج ذیل ای میل آئی ڈی استعمال کریں۔
jihessaywriting@gmail.com