تازہ خبریں

بی جے پی میں کھلبلی مچی ہے، 100 ایم پی چھوڑسکتے ہیں پارٹی: نریش ٹکیت

بھارتیہ کسان یونین کے سربراہ نریش ٹکیت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ زرعی قوانین کو لے کر جاری کسان تحریک سے بی جے پی میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حالات ایسے ہیں کہ اگر جلد قانون واپسی نہیں ہوئی تو تقریباً 100 اراکین پارلیمنٹ بی جے پی سے رشتہ توڑ لیں گے۔

بی جے پی لیڈران کو کسی تقریب کی دعوت نہیں دی جائے گی، ٹکیت کا اعلان

زرعی قوانین کے خلاف جاری کسان تحریک کے دوران بھارتیہ کسان یونین کے سربراہ نریش ٹکیت نے اعلان کیا ہے کہ بی جے پی کے کسی بھی لیڈر کو شادی یا کسی دوسری تقریب میں مدعو نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا، ’’اسے حکم سمجھیں یا پھر صلاح، کوئی بھی انہیں (بی جے پی لیڈران) دعوت نامہ (تقریب کا) نہیں بھیجے گا۔ اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اگلے دن اسے 100 افراد کے لیے کھانا بھجوانا ہوگا۔‘‘

نریش ٹکیت نے مزید کہا، ’’اگر وہ (بی جے پی لیڈران) ہمارے ساتھ بد سلوکی کرتے ہیں، وہ ہم پر یا بھارتیہ کسان یونین پر الزام تراشی کرتے ہیں، تو میں کہتا ہوں کہ وہ اپنے گھر پر خوش رہیں۔ اگر آپ اسے بائی کاٹ کہتے ہیں تو اسے بائی کاٹ ہی سمجھیں۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!