انتقال پُرملال

گلبرگہ میں امجدعلی انصاری بندہ نوازی کی ہمشیرہ سروری بیگم کاانتقال

گلبرگہ: 18/فروری (ایچ ایس) جناب امجد علی انصاری بندہ نوازی وظیفہ یاب مدرس خواجہ ہائی اسکول گلبرگہ و جناب اسد علی انصاری وظیفہ یاب جوائنٹ کمشنر ایکسائیز کی ہمشیرہ محترمہ سروری بیگم صاحبہ زوجہ محمد اسماعیل کا کچھ دنوں کی علالت کے بعد بعمر 74برس 15فبروری کو بوقت ظہرگلبرگہ میں انتقال ہوگیا۔ اسی دن نماز جنازہ مسجد ابو بکر نیو بینک کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد مصطفیٰ مجگوری روڈ گلبرگہ میں عمل میں لائی گئی۔ مرحومہ نہایت ملنسار، ہمدرد اور خوش گفتار تھیں۔

ان کے انتقال پر محترمہ کنیز فاطمہ رکن اسمبلی گلبرگہ،الحاج اقبال احمد سرڈگی سابق رکن پارلیمینٹ گلبرگہ، جناب انوار الحق موتی سیٹھ، مہاراجہ گروپ آف ہوٹلس کے مالکان حاجی طیب علی، لیاقت علی و محبوب علی، کبابش ہوٹل گلبرگہ کے مالکان محمد ناصر محمد جانی و محمد ذاکر محمد جانی، انجنئیر عارف خان، ظہیر خان سابق کارپوریٹر، صابر علی یونیورسل اسکول،محمد انور عزیز گولڈن بڈس اسکول و اسٹاف، ڈاکٹر تنظیر علی سہروردی، ارشادکلیم مالک الصبا ہوٹل حیدر آباد، شہاب الدین وکیل صاحب، ڈاکٹر ماجد داغی معتمد عمومی انجمن ترقی اردو، خواجہ پاشاہ انعامدار عہدہ دار انجمن ترقی اردو ہند گلبرگہ، جناب ایم اے حکیم شاکر سینئیر جرنلسٹ، جائینٹ ایکشن کمیٹی گلبرگہ کے عہدہ داران مسرز علیم احمدو افضال محموداور شہر کے کئی ایک حضرات نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا ہونے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا ہونے کی دعا کی ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!